آخری بار اندھیرے کے پجاری سن لیں

آخری بار اندھیرے کے پجاری سن لیں
میں سحر ہوں میں اجالا ہوں حقیقت ہوں میں


میں محبت کا تو دیتا ہوں محبت سے جواب
لیکن اعدا کے لئے قہر و قیامت ہوں میں


مرا دشمن مجھے للکار کے جائے گا کہاں
خاک کا طیش ہوں افلاک کی دہشت ہوں میں