کچھ آج اور گزشتہ کل کے میچز کے بارے میں

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ گروپ 1

سُپر 12

 میچ نمبر 10

آسٹریلیا بمقابلہ سری لنکا

گروپ 1 کا یہ بڑا مقابلہ ہونے جا رہا آج رات 7 بجے دوبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں اور اس مقابلے کے بعد کافی حد تک گروپ 1 کی پوزیشن صاف ہوتی نظر آئے گی۔

لیکن اس پہلے ہلکی سی نظر ڈالتے ہیں کل کھیلے دونوں میچوں پر۔

گروپ 1 میچ نمبر 8

بنگلہ دیش vs انگلینڈ

بنگلہ دیش نے   ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا عجیب و غریب فیصلہ کیا  ، اور یہی فیصلہ گلے پڑ گیا۔

شروعاتی جھٹکے دئیے معین علی نے ،اور دونوں اوپنرز کو اپنے دوسرے اوور میں 2 مسلسل گیندوں پر آؤٹ کر کے پویلین کی راہ دکھائی۔

پاور پلے کے آخری اوور میں کرس ووکس نے شکیب الحسن کی وکٹ لے کر بنگلہ دیشی بیٹنگ لائن کی کمر توڑ دی۔

چھٹے اوور کے اختتام پر بنگلہ دیش کے 27 رنز تھے اور اُس کے 3 بیٹسمین پویلین لوٹ چکے تھے۔

مشفق الرحیم اور محموداللہ کے درمیان 33 رنز کی چھوٹی سی پارٹنرشپ لگی جسے 11 ویں اوور میں لیونگسٹن نے پنپنے سے روک دیا مشفق کو اپنا پہلا شکار بنا کر۔

 عفیف رن آؤٹ ہو گئے اور پھر 15 ویں اوور میں محموداللہ بھی 83 رنز پر لیونگسٹن کو پیارے ہوگئے۔

ٹائمل ملز نے اپنے آخری 2 اوورز میں 3 کھلاڑی آؤٹ کئے اور یوں بنگلہ دیش کی باری 124 رنز تک محدود رہی۔

جوابی بیٹنگ میں انگلینڈ نے یہ ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر با آسانی 15 ویں اوور میں پورا کر لیا۔

جیسن روئے نے کھیلی 61 رنز کی خوب صورت باری اور مین آف دی میچ کا ایوارڈ حاصل کیا۔

ڈیوڈ ملان 28 رنز پر اور جونی بئیر سٹو 8 رنز پر نے ناٹ آؤٹ رہے۔

بنگلہ دیش کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ ہی اس ہار کی اہم وجہ بنا۔ محموداللہ کا یہ فیصلہ سمجھ سے بالاتر تھا کیونکہ انگلینڈ کی مضبوط بیٹنگ لائن جو کہ رنز کا تعاقب کرنے میں ماہر تھی، اُسے پہلے فیلڈنگ کروانا جیت تحفے میں دینے جیسا تھا۔

گروپ 2 میچ نمبر 9

نمیبیا vs اسکاٹ لینڈ

نمیبیا نے ٹاس جیتا ۔باؤلنگ کا فیصلہ کیا اور پہلے ہی اوور میں میچ پر ایسی گرفت بنائی کہ اسکاٹ لینڈ کی ٹیم پھر اُٹھ نہ سکی۔

میچ سے پہلے یہ مقابلہ برابر کی ٹکر تھا لیکن نمیبیا کی طرف سے پہلا اوور کروانے والے بائیں ہاتھ کے فاسٹ باؤلر روبن ٹرمپلمین ، اسکاٹ لینڈ کے لئے ڈراؤنا خواب ثابت ہوئے ۔

انہوں نے پہلے ہی اوور میں 3 سکاٹش بلے باز آؤٹ کر کے بیٹنگ لائن کی کمر توڑ دی۔

بعد میں مائیکل لیزک اور کرس گریوز نے مزاحمت کی اور سکور 109 رنز تک پہنچایا دونوں نے بالترتیب 44 اور 25 رنز کی باریاں کھیلیں۔

نمیبیا کے لئے بظاہر یہ آسان ٹارگٹ، آسان ثابت نہیں ہوا۔ اسکاٹ لینڈ کے باؤلرز نے اچھی ٹکر دی اور 6 کھلاڑی آؤٹ کر دئیے اور آسانی سے رنز بھی بنانے نہیں دئیے آخری اوور میں یہ سکور جا کر پورا ہوا۔

نمیبیا کی طرف سے جے جے سمٹ نے 32 رنز کی ناٹ آؤٹ باری کھیلی۔

بہترین میچ وننگ باؤلنگ کارکردگی پر روبن ٹرمپلمین کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

 

اب واپس آتے ہیں آج کے واحد میچ کی طرف۔

دونوں ٹیمیں اپنا پہلا پہلا میچ جیت چُکی ہیں اور آج کا میچ گروپ1 کی کافی حد تک پوزیشن کلئیر کر دے گا۔

ٹاس جیتنے والی ٹیم پہلے فیلڈنگ کو ترجیح دے گی اور اگر سری لنکا نے یہ ٹاس جیت لیا تو میچ انتہائی دلچسپ ہوگا اور اگر ٹاس آسٹریلیا نے جیتا تو میچ بھی آسانی سے جیت لے جائے گی کیونکہ آسٹریلیا کی ٹیم سری لنکا سے کہیں زیادہ اچھی ہے۔

بیٹنگ اور فاسٹ باؤلنگ میں آسٹریلیا کو ٹھیک ٹھاک ایڈوانٹیج ہے البتہ سپن ڈیپارٹمنٹ اور کنڈیشن کا فائدہ سری لنکا کو ضرور ہوگا۔

میچ کون جیتے گا یہ تو میچ کے بعد ہی پتہ چلے گا۔ لیکن میں اپنی پرڈکشن کئے دیتا ہوں۔ مجھے لگتا ہے کہ آسٹریلیا یہ میچ جیت جائے گی۔

متعلقہ عنوانات