آغاز کی تاریخ فرحت احساس 07 ستمبر 2020 شیئر کریں اک مسافر ہوں بڑی دور سے چلتا ہوا آیا ہوں یہاں راہ میں مجھ سے جدا ہو گئی صورت میری اپنے چہرے کا بس اک دھندلا تصور ہے مری آنکھوں میں راستے میں مرے قدموں کے نشاں بھی ہوں گے ہو جو ممکن تو انہیں سے مرے آغاز کی تاریخ سنو