آگاہی

ہمارے علم نے بخشی ہے ہم کو آگاہی
یہ کائنات ہے کیا اس زمیں پہ سب کیا ہے
مگر بس اپنے ہی بارے میں کچھ نہیں معلوم
مروڑ کل سے جو معدے میں ہے سبب کیا ہے