آفات و حوادث سے بھری ہے دنیا

آفات و حوادث سے بھری ہے دنیا
دکھڑوں سے غرض پٹی پڑی ہے دنیا
زنہار تعلی نہیں میرا یہ قول
میرے ہی لیے خلق ہوئی ہے دنیا