آدھا مسلمان !
غدر کے ہنگامے کے بعد جب پکڑ دھکڑ شروع ہوئی تو مرزاغالبؔ کو بھی بلایا گیا ۔ یہ کرنل براؤن کے روبرو پیش ہوئے تو وہی کلاہ پیاخ جو یہ پہنا کرتے تھے ، حسب معمول ان کے سر پر تھی۔ جس کی وجہ سے کچھ عجیب و غریب وضع قطع معلوم ہوتی تھی ۔ انہیں دیکھ کر کرنل براؤن نے کہا :
’’ویل مرزا صاحب تم مسلمان ہے ؟‘‘
’’آدھا مسلمان ہوں‘‘
کرنل براؤن نے تعجب سے کہا:
’’آدھا مسلمان کیا ؟ اس کا مطلب ؟‘‘
’’شراب پیتا ہوں،سور نہیں کھاتا۔‘‘ میرزا صاحب فوراً بولے۔
یہ سن کر کرنل براؤن بہت محظوظ ہوا اور مرزا صاحب کو اعزاز کے ساتھ رخصت کردیا۔