پاکستان کے لیے خوش خبری: جنوبی افریقہ اپنا اہم میچ ہار گیا
پاکستان کے سیمی فائینل میں جانے کے امکاناات روشن: نیدر لینڈ نے جنوبی افریقہ کو ہرا کر اپ سیٹ کردیا۔
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا بڑا اپ سیٹ جنوبی افریقہ کو نیدر لینڈ نے تیرہ رنز سے ہرا دیا۔ یوں پاکستان کے سیمی فائنل میں جانے کے امکانات روشن ہو گئے۔ اب سے کچھ دیر بعد ہونے والے میچ میں پاکستان کو بنگلہ دیش کو ہرانا ہوگا۔ نیدر لینڈ نے پہلی باری لیتے ہوئے بیس اورز میں 158 رنز بنائے۔ لیکن پروٹیز بیس اورز میں آٹھ وکٹس کے نقصان پر محض 145 ہی بنا سکے۔
میچ کا ٹرننگ پوائینٹ ڈیورڈ ملر کا 112 کے مجموعی سکور پر آوٹ ہونا تھا۔ برنڈر گلوور کی گیند پر ملر نے پل شاٹ کھیلی جس کا فیلڈر نے زبردست کیچ پکڑ لیا۔
مین آف دا میچ نیدرلینڈ کے کولن اکرمن رہے۔ انہوں نے چھبیس گیندوں پر اکتالیس سکور کیا اور اس کے ساتھ ساتھ تین آور کراتے ہوئے صرف سولہ رنز دیے۔
کیا اب بھی جنوبی افریقہ سیمی فائینل میں جا سکتا؟
اب جنوبی افریقہ کے سیمی فائینل میں جانے کے امکانات پاکستان اور بنگلہ دیش کے میچ پر منحصر ہیں۔ اب پروٹیز کو وہی دعائیں کرنا ہون گی جو پاکستانی ان کے اور نیدرلینڈ کے میچ کے لیے کر رہے تھے۔ یعنی بارش ہو جائے۔ پاکستان کے پوائینٹس ٹیبل پر چار پوائینٹس ہیں اور بنگلہ دیش کے بھی چار ہی پوائینٹس ہیں۔ اگر بارش ہوتی ہے تو بنگلہ دیش اور پاکستان دونوں کو ایک ایک پوائینٹ مل جائے گا۔ یوں دونوں کے پوائینٹس پانچ پانچ ہو جائیں گے۔ جنوبی افریقہ کے پہلے ہی پوائینٹس پانچ ہیں۔ تینوں ٹیموں کی قسمت رن ریٹ پر آن ٹحہرے گی۔ جہان جنوبی افریقہ اب بھی دونں ٹیموں سے آگے ہے۔
مجھے دلی طور پر جنوبی افریقہ کی شکست پر زیادہ خوشی نہیں۔ وہ اس ہار کے مستحق نہیں تھے۔ کچھ تو ستم ضریفی ایک میچ میں بارش کی رہی کچھ آج کی۔ یوں سیمی فائینل میں جانے کے جنوبی افریقہ کے امکانات بہت ہی مخدوش ہو گئے۔