ملکہ الزبیتھ دوم: پیدائش سے تاج پوشی اور وفات تک کا سفر (ٹائم لائن) قسط دوم
ملکہ الزبیتھ دوم 96 برس کی عمر میں 8 ستمبر 2022 کو انتقال کرگئیں۔ ان کی زندگی کے پیدائش سے تاج پوشی اور وفات تک اہم واقعات کو یہاں بیان کیا جارہا ہے۔
ملکہ الزبیتھ دوم کا سفرِ حیات (ٹائم لائن) پہلی قسط پڑھنے کے لیے یہاں کلِک کیجیے9 فروری 2002: ملکہ الزبیتھ دوم کی ہمشیرہ شہزادی مارگریٹ اکہتر سال کی عمر میں حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئیں۔
30 مارچ 2002: ملکہ الزیبتھ کی والدہ 101 سال کی عمر میں وینڈر کیسل میں انجہانی ہوگئیں۔
یکم تا چار جون 2002: ملکہ کی تاج پوشی کے پچاس سال مکمل ہونے پر ملک بھر میں چار روزہ گولڈن جوبلی کا جشن منایا گیا۔
2005: ولی عہد شہزادہ چارلس نے کیمیلا پارکر سے شادی کرلی جس کی تقریب وَنڈسر میں منعقد ہوئی۔
29 اپریل 2011: ملکہ الزیبتھ اپنے پوتے شہزادہ ولیم اور کیٹ میڈلٹن کی شادی میں شرکت کی۔ شادی کی اس تقریب کو تقریباً ایک ارب افراد نے ٹی وی پر براہ راست دیکھا۔
مئی 2011: ملکہ آئرلینڈ کے چار روزہ دور پر روانہ ہوئیں۔ 1921 کے بعد آئرلینڈ کی آزادی کے بعد یہ شاہی خاندان میں سے کسی عہدے دار کا پہلا دورہ تھا۔
2013: شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ کے ہاں پہلی اولاد شہزادہ جارج کا جنم ہوا۔
23 تا 26 جون 2014:
9 ستمبر 2014: ملکہ وکٹوریہ کے بعد ملکہ الزبیتھ بادشاہت کے منصب پر طویل ترین عرصہ رہنے والی ملکہ بن گئی۔ ملکہ الزبیتھ کی تاج پوشی کو 2014 میں تریسٹھ (63) سال مکمل ہوگئے۔
21 اپریل 2016: ملکہ الزبیتھ پہلی برطانوی ملکہ ہیں جو 90 برس کا ہندسہ عبور کرسکیں۔
2 اگست 2017: ملکہ کے شوہر فلپ نے 65 برس بعد شاہی ذمہ داریوں سے سبکدوشی اختیار کرلی۔
20 نومبر 2017: ملکہ الزبیتھ اور فلپ نے اپنی شادی کی سترویں (70) سالگرہ منائی۔
2018: ملکہ کے دوسرے پوتے شہزادہ ہیری سابقہ امریکہ اداکارہ میگھن مارکل سے رشتہ ازدواج میں بندھ گئے۔
اکتوبر 2019: شاہی خاندان میں شہزادہ ولیم اور شہزادہ ہیری کے اختلافات منظرعام پر آگئے۔ برطانوی شاہی خاندان کے نجی تنازعہ کافی عرصہ میڈیا پر زیرِ بحث رہا۔ ملکہ الزبیتھ کی وفات پر ان دونوں بھائیوں کو اکٹھا دیکھ کر میڈیا پر حیرت کا اظہار کیا جاتا رہا۔
جنوری 2020: شہزادہ ہیری اور میگھن نے سرکاری طور پر برطانوی شاہی خاندان کی ذمہ داریوں سے کنارہ کشی کا اعلان کیا اور مارچ 2020 میں دونوں میاں بیوی لاس انجلس منتقل ہوگئے۔
9 اپریل 2021: ملکہ الزبیتھ کے طویل العمر شوہر شہزادہ فلپ 99 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔
6 فروری 2022: ملکہ الزبیتھ نے اپنی تاج پوشی کی سترویں (70) سالگرہ کے موقع پر ایک اہم اعلان کیا۔ ان کے اعلان کے مطابق جب شہزادہ چارلس بادشاہ بنیں گے تو ان کی دوسری اہلیہ کیمیلا کو "ملکہ کنسورٹ" کا درجہ حاصل ہوگا۔
6 ستمبر 2022: ملکہ الزبیتھ نے اپنے آخری حکم نامے کے مطابق لِز ٹروس کو برطانیہ کے نئے وزیراعظم کے طور پر ذمہ داری سونپی۔
8 ستمبر 2022: ملکہ الزبیتھ دوم 96 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں۔ وہ 70 برس تک ملکہ کے عہدے پر فائز رہیں۔ ان کی آخری رسومات رواں ہفتے ادا کی جارہی ہیں۔