تیل کی قیمتوں ایک بار پھر اضافہ، ڈالر سستا تیل مہنگا

ڈالر سستا۔۔۔آئی ایم ایف سے قرضہ منظور۔۔۔لیکن پیٹرول مہنگا۔۔۔پاکستان میں تیل ایک بار پھر مہنگا۔۔۔آخر کیوں؟ اور کتنا اضافہ ہوا؟

تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ؛مجموعی طور پر 11 روپے اضافہ، آج سے اطلاق ہوگا
حکومت نے پیٹرول 2.07 روپے، ڈیزل 2.99 روپے فی لٹر اضافہ کردیا
حکومت کے مطابق پہلے تیل کی قیمتوں میں اضافے کی بنیادی وجہ ڈالر کی شرح میں اضافہ بتایا جاتا رہا۔ لیکن یہ دوسری بار موقع ہے کہ عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں گراوٹ اور ڈالر کے ریٹ میں کمی کے باوجود تیل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا۔تفصیل کے مطابق وفاقی حکومت نے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کے سفارش پر پیٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) کی قیمتوں میں بالترتیب 2.07 روپے اور 2.99 روپے فی لٹر اضافہ کرنے کی منظوری دی۔ مزید ازاں حکومت نے لائٹ ڈیزل آئل (ایل ڈی او) کی قیمت 9.79 روپے فی لٹر اور مٹی کے تیل کی قیمت 10.92 روپے فی لٹر اضافہ کردیا۔
تیل کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق یکم ستمبر 2022 سے ہوگا۔

تیل کی نئی قیمتیں

تیل کی قیمتیں بڑھنے سے نیا ریٹ درج ذیل ہوگا:
پیٹرول کا نیا ریٹ 233.91 روپے سے 235.98 روپے فی لٹر ہوگیا۔
ایل ڈی او کا نیا ریٹ 191.75 روپے سے 201.54 روپے فی لٹر ہوگا۔
ایچ ایس ڈی کا نیا ریٹ 244.44 روپے سے 247.43 روپے فی لٹر ہوگا۔
مٹی کے تیل کی نئی قیمت 210.32 روپے فی لٹر ہوگی۔ جبکہ پرانی قیمت 199.40 روپے تھی۔

متعلقہ عنوانات