ولادتِ رسول ﷺ: پاکستان میں بارہ ربیع الاول کس دن ہوگی؟

پاکستان میں یومِ ولادت رسول  ﷺ یعنی  بارہ ربیع الاول کس دن ہوگا؟ عیسوی کیلنڈر کے مطابق ولادت رسول ﷺ کس تاریخ کو ہوئی؟

قمری یا ہجری تقویم (کیلنڈر) کا تیسرا مہینا ربیع الاول کا ہے۔ یہ وہ ماہِ مقدس ہے جس میں رسول کریم حضرت محمد ﷺ  کی ولادت باسعادت ہوئی۔ اگرچہ رسول کریم  ﷺ کے یوم ولادت پر اختلاف پایا جاتا ہے لیکن عرفِ عام اور پاکستان میں سرکاری سطح پر یوم میلاد النبی ﷺ بارہ ربیع الاول کو منایا جاتا ہے۔ اس دن قومی تعطیل ہوتی ہے۔

پاکستان میں ماہِ ربیع الاول کا چاند کب نظر آئے گا؟

جامعۃ الرشید کے شعبہ فلکیات کی طرف سے فنی تحقیقات کی رو سے یہ کہا گیا ہے کہ پاکستان میں پیر 29 صفر المظفر 26 ستمبر کی شام کھلی آنکھ سے چاند نظر آنے کا امکان نہیں لہذا پاکستان میں منگل 27 ستمبر کو 30 صفر المظفر اور بدھ 28 ستمبر کو یکم ربیع الاول ہونی چاہئے اس سے پہلے نہیں ۔۔
جامعۃ الرشید کے شعبہ فلکیات کی فنی تحقیق کے مطابق امکان‌ِ رویت کے تقریبا دو درجن قدیم و جدید معیارات میں سے تمام معیارات کے مطابق 26 ستمبر بروز پیر کی شام پورے پاکستان میں کہیں بھی کھلی آنکھ سے چاند نظر آنے کا امکان نہیں ۔۔
پاکستان کی وفاقی وزارت سائنس کے پانچ سالہ قمری کیلنڈر ، محکمہ موسمیات کے قمری کیلنڈر اور جامعۃ الرشید کے شعبہ فلکیات کے قمری کیلنڈر کے مطابق بھی منگل 27 ستمبر کو 30 صفر المظفر اور بدھ 28 ستمبر کو یکم ربیع الاول ہوگی ۔۔۔
نوٹ :

 امکان رویت کی یہ خبر محض پاکستان کے لئے ہے ۔

پاکستان میں 2022 میں بارہ ربیع الاول( میلاد النبی  ﷺ) کس دن ہوگی؟

جیسا کہ پہلے عرض کیا گیا ہے کہ پاکستان میں یکم ربیع الاول 1444 ہجری بمطابق عیسوی تقویم 28 ستمبر 2022 کو ہوگی۔ اس لیے 9 اکتوبر 2022 بروز اتوار کو بارہ ربیع الاول یعنی یوم میلاد النبی (عید میلادالنبیﷺ ) ہوگا۔

حضور ﷺ کی ولادت باسعادت کس سن عیسوی کو ہوئی؟

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم عیسوی کیلنڈر کے مطابق 22 اپریل 571 عیسوی ، یکم جیٹھ 628 بکرمی بروز سوموار بوقت صبح صادق اس دنیا میں تشریف لائے۔

(بحوالہ کتاب "محسنِ انسانیتﷺ " از نعیم صدیقی، ص639) 

 

متعلقہ عنوانات