رات گئے عوام پر پیٹرول بم گرا دیا گیا، تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ
پیٹرول کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ، رات گئے نوٹیفیکیشن جاری۔۔۔اڑھائی برسوں میں پیٹرول کی قیمت میں کتنا اضافہ ہوا۔۔۔؟ جون 2020 میں موجودہ قیمت میں اڑھائی لیٹر پیٹرول ملتا تھا۔۔۔۔اور اب !
وفاقی وزرات خزانہ نے رات 2 بجے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر تیل کی قیمتوں میں اضافے اور کمی (یعنی نظرثانی ریٹ) سے متعلق مراسلہ جاری کیا۔
اس مراسلے کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں ڈیڑھ روپے (ایک روپیہ پینتالیس پیسے) اضافہ کردیا گیا ہے جس کی اطلاق 21 ستمبر 2022 سے ہوگا۔ اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 237.43 روپے فی لٹر ہوگئی۔
Prices of petroleum products have been revised. pic.twitter.com/bfqBMnPyIi
— Ministry of Finance (@FinMinistryPak) September 20, 2022
آخری بار پیٹرول کب سستا تھا؟
عوام کو "ریلیف" دینے کا سب سے آسان اور موثر طریقہ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کرنا ہے۔ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے باعث فوری طور پر کرایوں اور اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافہ ہوجاتا ہے۔جون 2020 میں پیٹرول کی فی لٹر قیمت 74.52 روپے تھی۔ کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن کے باعث جون 2020 کے آخر میں پیٹرول کی قیمت میں یکدم 25.58 روپے فی لٹر اضافہ کردیا گیا۔جس سے پیٹرول فی لٹر 100.10 روپے تک پہنچ گیا۔وہ دن ہے اور آج کا دن۔۔۔پیٹرول کی قیمتیں دو ہندسوں تک واپس نہیں آ سکیں۔ اس وقت پیٹرول کی فی لٹر قیمت (237.43 روپے) تاریخ میں سب سے اونچا ریٹ ہے۔
2021 میں پیٹرول کی قیمتیں
یکم جنوری 2021 : 106 روپے فی لٹریکم جون 2021: 108.56 روپے فی لٹر
یکم اکتوبر 2021: 127.30 روپے فی لٹر
16 اکتوبر تا 5 نومبر 2021 کے دورانیے میں تین بار پیٹرول کی قیمتوں میں مجموعی طور پر 29.91 روپے فی لٹر اضافہ کیا گیا۔
5 نومبر 2021: 145.82 روپے فی لٹر16 دسمبر 2021: 140.82 روپے فی لٹر
(قریبا ڈیڑھ سال بعد پہلی بار پیٹرول کی قیمت میں کمی کی گئی)
2022 میں پیٹرول کی قیمتیں
یکم جنوری 2022: 144.82 روپے فی لٹر (4 روپے اضافے کے ساتھ)یکم فروری 2022: 147.83 روپے فی لٹر
16 فروری 2022: 159.86 روپے فی لٹر (16 فروری 2022 کو پیٹرول کی قیمت میں فی لٹر 12.03 روپے اضافہ کیا گیا۔)
27 مئی 2022: 179.86 روپے فی لٹر(وزیراعظم پاکستان عمران خان نے پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے کمی کے ساتھ اعلان کیا کہ آئندہ چار ماہ میں کوئی اضافہ نہیں کیا جائے گا۔)
(یکم مارچ 2022 کے بعد پہلی بار پیٹرول کی قیمتوں میں یکدم 30 روپے اضافہ کردیا گیا۔ یہ اضافہ سابق وزیراعظم پاکستان عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد ہوا۔)
3 جون 2022: 209.86 روپے فی لٹر ( ایک بار پھر ایک ہفتے میں دوسری بار پیٹرول کی قیمت میں 30 روپے مزید اضافہ کردیا گیا۔)Government has decided to increase the prices of Petrol, High Speed Diesel, Kerosene Oil and Light Diesel Oil by Rs 30 per litre from Friday May 27, 2022. New prices will go into effect at midnight. The new price of petrol will be Rs 179.86 & diesel will be Rs 174.15 per litre.
— Miftah Ismail (@MiftahIsmail) May 26, 2022
Prices of petrol, High Speed Diesel and Light Diesel Oil are to be increased by Rs 30 per litre from June 3, 2022. Price of Kerosene to be increased by Rs 26.38 from June 3, 2022.
— Miftah Ismail (@MiftahIsmail) June 2, 2022
16 جون 2022:
233.89 روپے فی لٹر (24.03 روپے فی لٹر اضافہ کے ساتھ)
یکم جولائی 2022: 248.74 روپے فی لٹر (14.86 روپے اضافے کے بعد)
15 جولائی 2022: 230.24 روپے فی لٹر (27 مئی 2022 کے بعد پہلی بار پیٹرول کی قیمت میں 18.5 روپے کمی کئی گئی)
یکم اگست 2022: 227.19 روپے فی لٹر (3.05 روپے کمی کے ساتھ)16 اگست 2022: 233.91 روپے فی لٹر (6.72 روپے اضافے کے بعد)
یکم ستمبر 2022: 235.98 روپے فی لٹر (2.07 روپے اضافے کے ساتھ)
21 ستمبر 2021: 237.43 روپے فی لٹر (1.45 روپے اضافے کے بعد)