پاکستان کے پاس کون کون سے اہم میزائل موجود ہیں؟

         دشمن کے علاقے میں موجود اہم فوجی تنصیبات کو تباہ کرنے کے لیے میزائل ٹیکنالوجی استعمال کی جاتی ہے۔ میزائل ٹیکنالوجی کے لیے حد درجہ درستی اور اعلیٰ معیار کی حامل ٹیکنالوجی درکار ہوتی ہے جو میزائل کو دور دراز اور مطلوبہ جگہ تک لے جا سکے اور اسے تباہ کر سکے۔ میزائلوں کی بہت سی اقسام ہیں جن کی استعمال کے لحاظ سے درجہ بندی کی جاتی ہے مثلاََ  زمین سے فضا میں مار کرنے والے، اینٹی ٹینک گائیڈڈ میزائل، فضا سے زمین پر مار کرنے والے، شولڈر فائر میزائل اور فضا سے فضا میں مار کرنے والے میزائل  وغیرہ۔

پاک فوج کے پاس مختصر، درمیانی اور اوسط حد ِضرب (رینج) کے حامل بیلسٹک میزائل موجود ہیں جن کی مختصر تفصیل ذیل میں دی جا رہی ہے۔ لیکن اس سے پہلے ہم آپ کو یہ بتاتے چلیں کہ بین الاقوامی طور پر بیلسٹک میزائلوں کی درجہ بندی کیسے کی جاتی ہے اور انھیں حد ضرب (رینج) کے اعتبار سے کس طرح مختلف درجوں میں تقسیم کیا جاتا ہے۔

میزائلوں کی درجہ بندی

            بیٹل فیلڈ رینج بیلسٹک میزائل (BRMB): یہ میدان جنگ میں استعمال ہونے والے بیلسٹک میزائل ہیں جو 150 کلو میٹر دور ہدف کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔ انھیں تھیٹر بیلسٹک میزائل بھی کہا جاتا ہے۔

            شارٹ رینج بیلسٹک میزائل (SRBM): مختصر حد ضرب والے بیلسٹک میزائل  ہیں جو 150سے 800 کلومیٹر دوری تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

میڈیم رینج بلیسٹک میزائل (MRBM): درمیانی رینج کے بیلسٹ میزائل  جو 800 سے 2400 کلومیٹر کی دوری تک ہدف کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔ ان میں روایتی اور غیر روایتی وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت ہوتی ہے۔

            انٹر میڈیٹ رینج بیلسٹک میزائل (IRBM): اوسط حدِ ضرب کے حامل ان بیلسٹک میزائلوں کی رینج 2400 سے 5500 کلومیٹر تک ہو سکتی ہے۔

            انٹر کونٹی نینٹل بیلسٹک میزائل (ICBM): یعنی بین البر اعظمی بیلسٹک  میزائل۔ ان کی حدِ ضرب 5500 کلومیٹر سے لے کر 8000 کلومیٹر تک ہو سکتی ہے ۔ عام طور پر یہ غیر روایتی یعنی نیو کلیائی وارہیڈ سے لیس ہوتے ہیں۔

          پاکستان کے اہم  میزائلوں کا مختصر جائزہ

حتف اول ۔یہ مقامی ساختہ بیٹل فیلڈ رینج بیلسٹک میزائل (بی آر بی ایم ) ہے جس کی رینج 100 کلومیٹر تک ہے۔ یہ ایک ٹھوس ایندھنی میزائل ہے جسے 500 کلو گرام وزنی روایتی  وارہیڈ یعنی گولہ بارود سے لیس کیا جا سکتا ہے۔

Description: D:\alifyar\hatf 1.jpg

حتف دوم (ابدالی)۔            یہ بھی مقامی ساختہ میزائل ہے۔ ٹھوس ایندھن سے چلنے والے اس میزائل کو 500 کلو گرام وزنی روایتی وار ہیڈ سے لیس کیا جا سکتا ہے۔

Description: D:\alifyar\abdali hatf 2.jpg

حتف سوم (غزنوی)۔ملکی ساختہ اور مختصر فاصلے تک مار کرنے والے اس بیلسٹک میزائل (SRBM) کی رینج 290 کلومیٹر تک ہے۔ یہ بھی 500 کلوگرام وزنی وارہیڈ لے جا سکتا ہے۔

Description: D:\alifyar\ghaznavi hatf3.jpg

ایم11۔ چین سے حاصل کیا گیا مختصر فاصلے تک مار کرنے والا یہ میزائل مائع ایندھن استعمال کرتا ہے۔ یہ 800 سے 1200 کلو گرام وزنی وار ہیڈ کو 300 کلومیٹر فاصلے تک لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

حتف پنجم (غوری اول)۔ یہ مقامی طور پر تیار کیا گیا اینٹر میڈیٹ رینج بیلسٹک میزائل (IRBM)  ہے۔ مائع ایندھن سے چلنے والے اس میزائل میں 700 سے 1100 کلو گرام وزن کے وار ہیڈ کو 1500 کلومیٹر دور ہدف تک بھیجا جا سکتا ہے۔ پاک فوج کے مطابق، غوری اول بیلسٹک میزائل اپنے ہدف کو غیر معمولی درستگی سے نشانہ بنانے کی زبردست رکھتا ہے۔

Description: D:\alifyar\Ghori hatf5.jpg

غوری دوم۔یہ مقامی ساختہ انٹر میڈیٹ رینج کا بیلسٹک میزائل ہے ۔ یہ بھی مائع ایندھن استعمال کرتا ہے اور 1500 کلو گرام وزنی وار ہیڈ کو 1750 کلومیٹر دور تک پہنچا سکتا ہے۔

غوری سوم۔یہ غوری دوم میزائل ہی کی ترقی یافتہ شکل ہے جو 1000 کلو گرام وزنی وار ہیڈ سے لیس ہو کر 2400 کلو میٹر دور کسی ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

شاہین اول۔یہ پاکستان کا پہلا بیلسٹک میزائل ہے جس میں ٹھوس ایندھن استعمال کیا گیا ہے۔ یہ 750 کلوگرام وزنی وار ہیڈ کو 700 کلو میٹر دور کسی ہدف پر پوری دستگی کے ساتھ پہنچا سکتا ہے۔

Description: D:\alifyar\Shaheen 1 hatf4.jpg

شاہین دوم۔ یہ شاہین اول کی ترقی یافتہ شکل ہے جو 1000 کلو گرام وزنی روایتی یا غیر روایتی وار ہیڈ سے لیس ہو کر 2000 کلو میٹر دور ہدف کو تباہ کر سکتا ہے۔

شاہین سوم۔اس میزال کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ اس کی رینج 3600 کلو میٹر ہے اور یہ 1000 کلو گرام وزنی روایتی یا غیر روایتی وار ہیڈ لے جا سکتا ہے۔ یہ بھی ایک ٹھوس ایندھن میزائل ہے۔

بابر کروز میزائل ۔  یہ پاک فوج کے میزائل اسلحہ خانے میں ایک اہم  اضافہ ہے۔ یہ مکمل طور پر پاکستانی ساختہ کروز میزائل ہے۔ اس کی رینج 500 کلو میٹر ہے ۔ یہ ایک سب سونک ( آواز سے کم رفتار) کروز میزائل ہے جو رہنمائی کے لیے  جدید انرشیل گائیڈینس سسٹم ، گلو بل پوزیشننگ سسٹم  اور ڈیجیٹل سین میچنگ ایریا کوریلیشن سسٹم استعمال کرتا ہے۔

Description: D:\alifyar\Babar hatf 7.jpg

ابابیل میزائل  : یہ میڈیم رینج بلیسٹک میزائل (MRBM) ہے  جس کی رینج 2200کلو میٹر ہے اور یہ 1000 کلو گرام وزنی روایتی یا غیر روایتی وار ہیڈ لے جا سکتا ہے۔

Description: D:\alifyar\Raad hatf8.jpg

ان کے علاوہ پاک فوج کے پاس نصر میزائل (حتف 9)  رینج 1250 کلومیٹر ،  بابر میزائل (حتف7) رینج 700 کلومیٹر، رعد میزائل (حتف 8)  رینج 350 کلومیٹر، برق (لیزر گائیڈڈ میزائل)  اور بابر3 (رینج 350 کلومیٹر) بھی موجود ہیں۔

    

متعلقہ عنوانات