پاکستان بمقابلہ نیدرلینڈز سیریز: پاکستان نے پہلا میچ 16 رنز سے جیت لیا، فخر زمان کی سنچری


نیدرلینڈز بمقابلہ پاکستان سیریز؛نیدرلینڈز نے پاکستان کے چھکے چھڑادیے،پاکستان نے بمشکل پہلا میچ 16 رنز سے جیت لیا۔


پاکستان نے ایڑی چوٹی کا زور لگا کر بمشکل 16 رنز سے جیت حاصل کی۔ 315 کے ہدف کا پیچھا کرتے ہوئے میزبان ٹیم 8 وکٹوں کے نقصان پر 298 رنز بنانے میں کامیاب رہی۔پاکستانی فیلڈرز نے 2 کیچ اور 3 رن آؤٹ کے موقع گنوادیے۔
پاکستان اور نیدرلینڈز کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا آغاز کل (16 اگست) کو ہوا پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
پاکستان نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 314 رنز بنائے۔فخرزمان 109 رنز بناکر رن آؤٹ ہوئے،بابر اعظم نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 74 زنز کی اننگ کھیلی،شاداب خان نے حسب معمول جارحانہ بلے بازی کرتے ہوئے 48 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔جبکہ محمد رضوان کوئی بڑا اسکور کرنے میں ناکام رہے۔
نیدرلینڈز نے جب 315 کے ہدف کا تعاقب شروع کیا تو نسیم شاہ نے اپنے ون ڈے کیریئر کے پہلے ہی اوور میں وکٹ لے اڑے۔محد رضوان نے شاداب خان کی گیند پر ٹام کوپر کا کیچ ڈراپ کردیا جبکہ امام الحق نے وکرم جیت کا کیچ ڈراپ کردیا۔دونوں کھلاڑیوں نے 65,65 رنز بنائے۔میزبان ٹیم کے کپتان اسکاٹ ایڈورڈز نے جرات مندی سے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے 71 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔ آخری دس اوورز میں میزبان ٹیم کو جیتنے کے لیے 94 رنز درکار تھے۔لیکن میزبان ٹیم 8 وکٹوں کے نقصان پر 298 رنز بناسکی۔
نیدرلینڈز بمقابلہ پاکستان:پہلے میچ کی خاص باتیں


1۔ بابر اعظم 88 ون اننگز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی
بابر اعظم نے 88 ون ڈے اننگز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز بن گئے۔ انھوں نے نیدرلینڈز کے خلاف 74 رنز بنا کر مجموعی طور پر 4516 رنز جوڑلیے۔س سے قبل اس اعزاز پر ہاشم آملہ قابض تھے، انھوں نے 88 ون اننگز میں 4473 رنز بنا کر یہ ریکارڈ اپنے نام کیا۔
2۔ نسیم شاہ اور سلمان علی آغا کا ڈیبیو
نیدرلینڈز کے خلاف پہلے میچ میں نسیم شاہ اور سلمان علی آغا نے ون ڈے انٹرنیشنل کیریئر میں پہلا قدم رکھ دیا۔ سلمان علی آغا کو محمد یوسف نے  اور نسیم شاہ کو شاہین آفریدی نے گرین کیپ (قومی کرکٹ ٹیم کی سبز ٹوپی) دی۔
3۔پاکستان کا آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ کے لیے کوالیفائی کرنے کی امید روشن
آئی سی سی کرکٹ ورلڈ سپر لیگ میں آنے والی سرفہرست آٹھ ٹیمیں ورلڈ کپ 2023 کے لیے براہ راست کوالیفائی کرپائیں گی۔پاکستان نے نیدرلینڈز کے خلاف میچ جیت کر پاکستان آئی سی سی کرکٹ ورلڈ لیگ رینکنگ میں چوتھے درجے پر براجمان ہوگیا۔
اگر پاکستان نیدرلینڈز کے خلاف ون ڈے سیریز کلین سویپ کرنے میں کامیاب ہوجاتا ہے تو آئی سی سی ورلڈ کرکٹ لیگ چیمپئن شپ میں کوالیفائنگ ٹیموں میں اپنی جگہ مضبوط کرلے گا۔