آخر کار میڈیکل انٹری ٹیسٹ (MDCAT) کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا
پاکستان میڈیکل کمیشن (پی ایم سی) کی طرف سے جاری کردہ مراسلے میں میڈیکل کالجوں میں داخلے کے لیے انٹری ٹیسٹ کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا۔ کیا یہ تاریخ حتمی ہے یا اس میں تبدیلی ممکن ہے؟ میڈیکل ٹیسٹ کے پرچے میں کیا تبدیلی کی گئی ہے؟ کامیاب ہونے کے لیے کتنے فیصد نمبر لینا ضروری ہوگا؟ کیا پورے پاکستان میں یکساں پرچہ لیا جائے گا؟ ٹیسٹ آن لائن ہوگا یا آف لائن ؟ ان سب سوالات کے جواب جانیے اس تحریر میں۔۔۔
میڈیکل انٹری ٹیسٹ (MDCAT)کب ہوگا؟
پاکستان میڈیکل کمیشن (پی ایم سی) نے اپنے ایک مراسلے میں اعلان کیا ہے کہ پاکستان بھر میں میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ایڈمیشن ٹیسٹ (MDCAT) 13 نوبر 2022 کو منعقد کیا جائے گا۔ اس کی تصدیق پاکستان میڈیکل کمیشن کے صدر ڈاکٹر نوشاد شیخ نے ایک پریس کانفرنس میں کی۔ اس ٹیسٹ میں کامیابی میڈیکل کالجوں میں داخلے کے لیے لازمی ہوتی ہے۔ یہ ٹیسٹ 1998 سے ہر سال لیا جاتا ہے۔
Government of Pakistan on Twitter: "Announcement 📢 Pakistan Medical Commission (PMC) announces to conduct Medical and Dental College Admission Test (MDCAT) on November 13 simultaneously in four provinces, the federal capital, and two foreign countries UAE and Saudi Arabia. pic.twitter.com/Eg9wcMfa4S / Twitter"
Announcement 📢 Pakistan Medical Commission (PMC) announces to conduct Medical and Dental College Admission Test (MDCAT) on November 13 simultaneously in four provinces, the federal capital, and two foreign countries UAE and Saudi Arabia. pic.twitter.com/Eg9wcMfa4S
کیا ٹیسٹ آن لائن ہوگا؟
رواں برس پاکستان میں میڈیکل انٹری ٹیسٹ آن لائن نہیں ہوگا بلکہ آن کیمپس پیپر بیسڈ ہوگا۔ ٹیسٹ کے اختتام پر پرچے کی جوابی کاپی پی ایم سی کی ویب سائٹ پر جاری کردی جائے گی۔
کیا ہر صوبے میں میڈیکل یکساں ہوگا؟ ہر صوبے میں میڈیکل ٹیسٹ کون لے گا؟
اس برس میڈیکل انٹری ٹیسٹ وفاقی دارالحکومت اور ہر صوبہ اپنے طور پر منعقد کرے گا۔ ہر صوبہ ٹیسٹ کے لیے پرچہ خود تیار کرے گا۔ جیسا پہلے ذکر کیا جا چکا ہے کپ ٹیسٹ کی حتمی تاریخ 13 نومبر 2022 رکھی گئی ہے۔ تفصیل کے مطابق
1۔ بلوچستان میں انٹری ٹیسٹ "بولان یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز" کے زیرانتظام ہوگا۔
2۔ پنجاب میں انٹری ٹیسٹ "یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز" منعقد کروائے گی۔
3۔ خیبر میڈیکل یونیورسٹی خیبرپختونخوا میں انٹری ٹیسٹ کا انتظام کرے گی۔
4۔ سندھ میں انٹری ٹیسٹ کا انتظام ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے ذمے ہوگا۔
5۔ اسلام آباد، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کے لیے انٹری ٹیسٹ کا اہتمام شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیوسٹی کرے گی۔
ٹیسٹ میں کامیابی کے لیے کتنے نمبر درکار ہوں گے؟
داخلے کے لیے کم از کم اہلیت کی شرط
تاہم میڈیکل کالج (ایم بی بی ایس یا بی ڈی ایس دونوں کے لیے ) میں داخلے کے لیے ایف ایس سی (پری میڈیکل) یا ساوی ڈگری میں کم از کم 60 فیصد حاصل کرنے والا طالب علم درخواست دینے کا اہل ہوگا۔
Pakistan Medical Commission on Twitter: "pic.twitter.com/UYcgtiCEIz / Twitter"
pic.twitter.com/UYcgtiCEIz
انٹری ٹیسٹ میں کامیاب ہونے کے لیے کم ازکم نمبر
ایم بی بی ایس داخلے لیے انٹری ٹیسٹ میں کم از کم 55 فیصد نمبر حاصل کرنا ضروری ہوگا۔
بی ڈی ایس (ڈینٹل) میں داخلے کے لیے ٹیسٹ میں 45 فیصد نمبر حاصل کرنا لازمی ہوگا۔