میڈیکل انٹری ٹیسٹ کب ہوگا؟ پاکستان میڈیکل کمیشن نے شیڈول جاری کردیا
پاکستان میڈیکل کمیشن (پی ایم سی) نے رواں برس منعقد ہونے والے میڈیکل انٹری ٹیسٹ کی تاریخ کا اعلان کردیا۔
پاکستان میڈیکل کمیشن نے میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز ایڈمیشن ٹیسٹ(MDCAT) 2022 کی تاریخوں کا اعلان کردیا۔ یہ ٹیسٹ ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کے داخلوں کے لیے منعقد کیا جاتا ہے۔
پی ایم سی نے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر اعلان کیا کہ میڈیکل ٹیسٹ 7 ستمبر تا 30 ستمبر 2022 کو منعقد ہوگا۔ اسی ہفتے امیدوار رول نمبر سلپ پی ایم سی کی ویب سائٹ سے ڈاؤن کرسکیں گے۔
پی ایم سی نے ٹیسٹ کا اعلان گزشتہ دنوں اپنے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ سے کیا تھا لیکن کچھ دیر بعد وہ ٹویٹ اپنے اکاؤنٹ سے ہٹادیا گیا۔لیکن پاکستان میڈیکل کمیشن کی آفیشل ویب سائٹ پر شیڈول موجود ہے۔
میڈیکل ٹیسٹ میں کیا ہوگا؟
پی ایم سی نے میڈیکل ٹیسٹ کے لیے جون 2022 میں نصاب اور پیپر اسکیم جاری کی تھی۔ جس کے مطابق
* بیالوجی 34٪
* کیمسٹری 27٪
- فزکس 27٪
* انگریزی 9٪
* منطقی سوالات (لوجیکل ریزننگ) 3٪
میڈیکل ٹیسٹ 200 سوالات (کثیر الانتخابی یعنی ایم سی کیوز) پر مشتمل ہوتا ہے۔ جس میں
* بیالوجی کے 68 ایم سی کیوز
* کیمسٹری کے 54 ایم سی کیوز
* فزکس کے 54 ایم سی کیوز
* انگلش کے 18 ایم سی کیوز
* لوجیکل ریزننگ کے 6 ایم سی کیوز
شامل ہوتے ہیں۔