لاہور کینٹ میں فوجی ٹینک کیا واقعی جنگی ٹینک تھے؟
گزشتہ روز سوشل میڈیا پر لاہور کینٹ کی چند ویڈیوز گردش کررہی ہیں۔ ان ویڈیوز میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ لاہور کینٹ میں فوجی ٹینک گردش کررہے ہیں۔ ان لوگوں کو اشارہ مارشل لا کی طرف ہے۔ لیکن کچھ لوگوں کا کہنا کہ لاہور کینٹ میں گشت کرنے والی فوجی گاڑیاں جنگی ٹینک نہیں تھے۔۔۔تو پھر وہ گاڑیاں کون سی تھیں؟ جناب والا! ٹینک تو ٹینک ہوتا ہے۔۔۔کیا فوجی ٹینکوں میں کوئی فرق ہوتا ہے؟ آئیے آپ کو اس بارے میں بتاتے ہیں۔
ایک اطلاع کے مطابق گزشتہ شب لاہور کینٹ میں فوجی ٹینک دیکھے گئے۔ سوشل میڈیا پر اس متعلق ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہورہی ہیں۔ سوشل میڈیا پر اس بارے میں مختلف تبصرے اور آراء کا اظہار کیا جارہا ہے۔ سوال اٹھائے جارہے ہیں کہ آیا فوجی ٹینک کسی جنگی صورتحال کی وجہ سے یا سیاسی تحریک یا احتجاج کو روکنے کے لیے سڑکوں پر لائے گئے ہیں۔ لیکن ذرا ایک لمحے کے لیے رُکیے !
لاہور کینٹ میں گردش کرنے والے ٹینک "جنگی ٹینک" ہی نہیں ہیں۔۔۔پھر !
لاہور کینٹ میں گزشتہ شب سڑکوں پر مٹرگشت کرتے جو ٹینک دیکھے گئے ہیں ان کو جنگی ٹینک کہنا بالکل غلط تجزیہ ہے۔ جناب وہ فوجی گاڑیاں تو ہوبہو ٹینک کی طرح تھیں۔۔۔۔اور آپ کہہ رہے کہ وہ ٹینک تھے ہی نہیں یعنی جنگی ٹینک۔۔!
جی جی ! ذرا صبر کیجیے ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ لاہور کینٹ میں مٹرگشت کرتی فوجی گاڑیاں جنگی ٹینک نہیں تھیں تو اور کیا تھیں۔۔۔
تو جناب لاہور کینٹ میں گردش کرنے والی فوجی گاڑیاں جنگی ٹینک نہیں بلکہ اے پی سی تھیں۔۔۔ہیں ! یہ اے پی سی کیا ہوتی ہے؟ چلیے آپ کو سمجھاتے ہیں۔
فوجی ٹینکوں کی اقسام
یاد رہے کہ فوجی ٹینک کی بنیادی طور پر دو اقسام ہیں:
1۔ جنگی سامان بردار ٹینک (Armored Personnel Carrier)/ APC
2۔ لڑاکا جنگی ٹینک (Infantry Fighting Vehicle)/IFV
اچھا اب یہ بتائیے ان دونوں میں فرق کیا ہے۔۔!
جنگی سامان بردار ٹینک بمقابلہ لڑاکا جنگی ٹینک
جنگی سامان بردار ٹینک یا آرمرڈ پرسونل کیریئر (اے پی سی) ایک بکتر بند فوجی گاڑی ہوتی ہے جو جنگی سامان اور جنگی عملے کی نقل و حرکت کے لیے استعمال کی جاتی ہے۔ جنگ عظیم اول کے بعد اے پی سی ٹینک عالمی افواج میں عام ہوگیا ہے۔ یہ ٹینک عموماً جنگی سامان اور فوجیوں کی آمد و رفت کے لیے استعمال ہوتا ہے اس میں 20 ایم ایم سے کم کی توپ آویزاں ہوتی ہے۔ مثلاً پاکستانی فوجی میں خالد ٹینک، الضرار ٹینک وغیر
پاکستان کے مشہور جنگی ٹینکوں کے بارے میں جاننے کے لیے یہاں کلک کیجیےجبکہ لڑاکا جنگی ٹینک یا انفنٹری فائٹننگ وہیکل (آئی ایف وی) ایک لڑاکا جنگی ٹینک ہوتا ہے۔ یہ اے پی سی کی ہی ایک جدید اور ہتھیاروں سے لیس جنگی ٹینک کی شکل ہے۔ اس کو جنگی میدان میں لڑائی کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ اس کی توپ 20 ایم ایم سے بڑی ہوتی ہے۔ آپ نے اکثر سڑکوں پر فوجی گاڑیوں کی آمدورفت دیکھی ہوگی اس میں جو "ٹینک" نظر آتے ہیں ان میں زیادہ تر اے پی سی ہوتے ہیں۔ اس کی عام مثال طلحہ ٹینک ہے۔
اب آپ سمجھ گئے ہوں گے کہ لاہور کینٹ میں گردش کرتے فوجی ٹینک اصل میں اے پی سی تھے نہ کہ آئی ایف وی۔۔۔