کیا آپ ایک ایسے پودے کے بارے میں جانتے جوبہت سی بیماریوں کے علاج میں نہایت موثر ثابت ہوتا ہے؟
یہ جھاڑی نما پودا برازیل میں پیدا ہوتا ہے۔اس کا ٹنکچر اس کی جڑوں سے حاصل کیا جاتا ہے۔یہ خاص طورپر متلی اور قے میں بہت پُر اثر ہےاوران علامات کو کنڑول کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔اس جھاڑی سے دواتیار کی گئی ہے جوکہ ان گِنت علامات کے تدارک کے لیے بہت موثرطریقے سے استعمال کی جاتی ہے۔
اس دوا کا اثر مندرجہ ذیل علامات اور عوارض پر ہوتا ہے:
مریض شدیدکمزوری محسوس کرتا ہےاور اسے ہر قسم کی غذا سے نفرت ہو جاتی ہےکیونکہ طبعیت میں ہر وقت متلی اور قے کا رحجان رہتاہے۔وہ سردی اور گرمی دونوں کو ناپسند کرتاہےالبتہ تھوڑی دیر کے لیےتازہ کھلی ہوا میں جانے سے علامات میں قدرے کمی آجاتی ہے۔ مریض شدید قسم کے چڑ چڑےپن میں مبتلا ہوجاتا ہے۔بے صبر اور بدمزاج ،سر میں درد اور دماغ میں دکھن،آنکھیں،ناک،اور کان بھی شدید متاثر ہوتے ہیں۔آنکھیں سرخ ہوجاتی ہیں اور ان سے پانی بہتا ہے۔زوردار چھینکیں آتی ہیں اور ناک سے پتلی رطوبت بہنے لگتی ہے اس کے ساتھ بلغم دارکھانسی اور بعض اوقات کثیر مقدار میں ناک سے خون کا اخراج نکسیر کی صورت میں ہوتا ہے۔
معدے کی علامات میں ایسی تکالیف حملہ کرتی ہیں جو زیادہ مرغن غذا، گوشت ،مٹھائی اور چینی کھانے سے ہوں اور ساتھ یہ احساس جیسے معدہ لٹک گیا ہو۔میٹھی غذا سے خاص طور پر اکتاہٹ،خالی ڈکاریں اور منہ سے لعاب کی کثرت۔ بچوں کو زیادہ علامات کالی کھانسی اور سانس میں رکاوٹ کرنے والی کھانسی کی صورت میں ظاہر ہوتی ہیں۔متلی کا مسلسل احساس لیکن بعض اوقات قے سے افاقہ محسوس ہو،جلد پر شدیدخارش،اور یہ خارش بغیر کسی پھوڑے پھنسی کے ہوتی ہےاور خارش کرنے سے بعض اوقات جلد پر خراش آجائے۔
برازیل کے علاوہ یہ کوسٹاریکا، سانگاراگوا،پانامہ اور کولمبو میں بھی وافر مقدار میں پیدا ہوتا ہے۔قدیم زمانے میں اس جھاڑٰی نما پودے کو Sick Plant کے نام سے یاد کیا جاتا تھا کیونکہ ایسی نوعیت کی بیماریوں جن میں مریض کو قے کرواناضروری ہوتا یہ پوداُلٹی لانے Emetic کے طور پر استعمال کروایا جاتا۔عام طور پر یہ پودا راہ گزر کے طور پر استعمال ہونے والےراستوں پر اگتا تھا۔روایت ہے کہ جو لوگ ان راستوں سے گزرتے ان میں سے بیشتر کو متلی کا احساس ہوتا۔اسی سبب پھر اس کا طبی استعمال رواج پاگیا۔