عمران خان 70 برس کے ہوگئے: کرکٹ سے سیاست تک کا سفر (ٹائم لائن)

عمران خان: زندگی کے ستر سال، کرکٹ سے سیاست تک سفر (ٹائم لائن)

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے 5 اکتوبر 2022 کو اپنی سترویں (70) سالگرہ منائی۔ وہ پاکستان کے مشہور کرکٹر،سماجی خدمت گزار اور سیاست دان کی حیثیت سے دنیا بھر میں شہرت رکھتے ہیں۔اس وقت وہ پاکستان میں نوجوان نسل میں کافی مقبول ہونے کا دعویٰ رکھتے ہیں۔ زیر نظر تحریر میں ان کی زندگی کا ایک جائزہ (ٹائم لائن) پیش کیا جارہا ہے۔

عمران خان کی زندگی کے چار پہلو

1۔کرکٹ 2۔کینسر ہسپتال 3۔نمل یونیورسٹی (نمل نالج سٹی ،میانوالی) 4.سیاست
پیدائش:5 اکتوبر 1952
مکمل نام: عمران احمد خان نیازی ولد اکرام اللہ خان نیازی
مشہور نام: عمران خان
سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم
سابق وزیر اعظم پاکستان 

کھیل کے میدان سے

1971: کرکٹ کیریئر کا آغاز، اٹھارہ سال کی عمر میں کیا،انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے شروعات۔
1976 تا 1982: قومی کرکٹ میں مستقل طور پر شامل۔۔۔آکسفرڈ سے گریجویشن مکمل کرنے کے بعد
پہلا ٹیسٹ میچ: 3 جون 1971 بمقابلہ انگلینڈ
آخری ٹیسٹ میچ: 2 جنوری 1992 بمقابلہ سری لنکا
پہلا ون ڈے میچ: 31 اگست 1974 بمقابلہ انگلینڈ
آخری ون ڈے میچ: 25 مارچ 1992 بمقابلہ انگلینڈ 

باؤلر اور آل راؤنڈر

عمران خان کرکٹ کے میدان میں ایک شاندار کیریئر کے حامل ہیں۔ پاکستان کی کرکٹ میں ایک قابل فخر اضافہ ثابت ہوئے۔ 1992 میں پاکستان کو پہلا ورلڈ کپ جتوانے میں کامیاب ہوئے۔۔۔اور دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کیا۔ ان کے کرکٹ کریئر پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔

ESPNcricinfo on Twitter: "Imran Khan ended his ODI career on a high 🙌 #OnThisDay pic.twitter.com/wyypaGqBmK / Twitter"

Imran Khan ended his ODI career on a high 🙌 #OnThisDay pic.twitter.com/wyypaGqBmK

باؤلنگ کیریئر

ٹیسٹ میچز :
کل میچ؛ 88 ، کل وکٹیں ؛ 362
ون ڈے انٹرنیشنل میچز: 
کل میچ؛ 175, کل وکٹیں؛ 182

بیٹنگ کیریئر

ٹیسٹ میچز:
کل میچ؛ 88 ، کل رنز ؛ 3807
سنچری (100): ایک ، نصف سنچری (50): 19
سب سے زیادہ رنز (ٹاپ سکور): 136 

ون ڈے انٹرنیشنل میچز؛

کل میچ؛ 175، کل رنز؛ 3709
سنچری (100): 6، نصف سنچری (50): 18
سب سے زیادہ رنز(ٹاپ سکور): 102 ناٹ آؤٹ

1982 تا 1992: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان

1992:عمران خان کی قیادت میں  پاکستان نے پہلی بار کرکٹ ورلڈ کپ جیت لیا، اسی برس کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی۔

سماجی خدمات کے میدان میں

عمران خان کرکٹ کیریئر کے دوران سماجی خدمات میں بھی پیش پیش رہے۔ نوے کے دہائی میں یونیسف کے خصوصی نمائندہ برائے کھیل رہے۔ لندن میں ایک خیراتی ادارے کے ساتھ بھی وابستہ رہے۔

شوکت خانم کینسر ہسپتال: پاکستان میں کینسر کا پہلا جدید ہسپتال کا قیام

سابق وزیر اعظم عمران خان کے دیرینہ خواب کی تکمیل کرتے ہوئے 25 اپریل 1991ء کو سابق وزیر اعظم میاں محمدنواز شریف نے لاہور میں شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھا تھا۔۔!
اس عظیم منصوبے کے لئے حکومت پنجاب نے بیس ایکڑ زمین عطیہ کے طور پر دی تھی۔ اس کا ڈیزائن مشہور امریکی فرم Arrasmith, Judd & Rapp, Architects in Health Planning of Louisville, Kentucky, USA نے بنایا تھا جس کی معاونت پاکستان میں نیرعلی دادا گروپ نے کی تھی۔
عمران خان کو یہ ہسپتال بنانے کا خیال 1985ء میں آیا تھا جب ان کی والدہ اس مرض میں مبتلا ہو کر انتقال کر گئی تھیں۔ 1989ء میں انہوں نے باقاعدگی سے اس ہسپتال کی تعمیر کے لئے چندہ اکٹھا کرنا شروع کیا تھا اور زیادہ تر زکوٰۃ اور عطیات پر زور دیا گیا تھا۔ 29 دسمبر 1994ء کو اس ہستپال کا افتتاح ہوا تھا۔

شوکت خانم ہسپتال لاہور کے ساتھ ساتھ پشاور میں بھی قائم ہوچکا ہے۔ اس کے علاوہ کراچی میں بھی زیر تعمیر ہے۔

تعلیم کے میدان میں 

7 دسمبر 2005 تا 7 دسمبر 2014: برطانوی تعلیمی ادارے یونیورسٹی آف بریڈ فورڈ کے چانسلر رہے۔
27 اپریل 2008: عمران خان نے اپنے آبائی شہر میں بین الاقوامی سطح کی تعلیمی سہولیات دینے کے لیے نمل کالج کی بنیاد رکھی۔ اسے بریڈ فورڈ یونیورسٹی سے الحاق کروایا۔اس وقت نمل نالج سٹی کا منصوبہ زیر تکمیل ہے۔
عمران خان فاؤنڈیشن نام سے خیراتی ادارہ بھی پاکستان بھر میں سماجی خدمات میں پیش پیش ہے۔

سیاست کے میدان میں

1996: سیاسی جماعت "پاکستان تحریک انصاف" کی بنیاد رکھی۔

2002: پی ٹی آئی نے ایک نشست جیت لی، عمران خان پہلی بار قومی اسمبلی کا رکن منتخب ہوئے۔

2007: پرویز مشرف کے خلاف برسر تنقید 
نوجوانوں میں مقبولیت کا آغاز 
2013 : راول پنڈی کے حلقے میں حنیف عباسی کے مقابلے میں الیکشن لڑا اور کامیابی سمیٹی۔ عمران خان ایک بار پھر قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے۔
اور انھوں نے "نیا پاکستان" کے نام سے سیاسی مہم شروع کی۔ کرپشن سے آزاد پاکستان
2018: عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف نے بھاری اکثریت سے نشستیں جیت لیں۔ عمران خان تیسری بار رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے۔
2018: 18 اگست 2018 کو عمران خان پاکستان کے 22 ویں وزیر اعظم منتخب ہوئے۔
9 اپریل 2022: عمران خان کے خلاف عدم اعتماد تحریک کامیاب ہوئی اور وہ وزرات عظمٰی کے عہدے سے سبکدوش ہوئے۔
کتابیں 
عمران خان نے آٹھ کتب تحریر کیں،ان میں ان کی خودنوشت بھی شامل ہے جس کے شریک مصنف پیٹرک مرفی تھے۔
قومی اور بین الاقوامی اخبارات اور جرائد میں ان کے کالم اور مضامین شائع ہوتے رہتے ہیں۔
عمران خان کی کتب
1۔ مغرب اور مشرق (West and East) 1975
2۔ عمران: عمران خان کی سوانح حیات، (Imran: The autobiography of Imran Khan)
 شریک مصنف پیٹرک مرفی، 1983
3۔ عمران خان کی کرکٹ مہارتیں (Imran Khan's cricket skills) 1989
4۔ انڈس سفر (Indus Journey: A Personal View of Pakistan) 1991
5۔ آل راؤنڈ ویو (All Round View: Mandarin) 1992
6۔ وارییر ریس (Warrior Race: A  Journey Through the Land of the Tribal Pathans) 1993
7۔ پاکستان: ایک ذاتی تاریخ (Pakistan:A Personal History) 2011

8۔ میں اور میرا پاکستان (اردو اور ہندی ) 2014

 

متعلقہ عنوانات