غــزہ کی پٹی سے بیک وقت 6 قیــدیوں کی لاشــیں برآمد

دو، تین روز قبل، قابـض اســرائیلی فــوج کو غــزہ کی پٹی سے بیک وقت 6 قیــدیوں کی لاشــیں برآمد ہوئیں جو حمــاس کے زیر حراسـت تھے۔ ان قیـدیوں کے حوالے سے حمــاس نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ: "جو ہمارے لوگوں کو روزانہ قتـل کرتی ہے وہ امریــکی ہتھیاروں سے لیس قابض فــوج ہے، اور غــزہ سے ملنے والے قیـدیوں کی لاشـیں بھی اسی صیــہونی بمبـاری کا نتیجہ ہیں۔"یہ بات واضح ہے کہ قیدی صیـہونی بمبـاری سے ہلاک ہوئے ہیں اور حمـاس کا ان کی موت سے کوئی سروکار نہیں۔ قابض اســرائیل اور نسـل کشی کی جنگ میں برابر کے شریک امریــکا نے ان قیـ.ـدیوں کی موت کا ذمہ دار حمــاس کو ٹھہرایا ہے۔ بقول نیـتن یاہـو، "ان دنوں میں، جب اسـرائیل ثالثوں کے ساتھ شدید مذاکرات میں مصروف ہے تاکہ ایک معاہدے تک پہنچنے کی کوشش کی جا سکے، حمـ.ـاس کسی بھی تجویز کو سختی سے مسترد کر رہی ہے۔"حالانکہ یہ بات عام ہے کہ معاہدوں میں رکاوٹیں ڈالنے والا نیــتن یاہــو خود ہے جبکہ اســرائیلی قیـدیوں کی حفاظت حمــاس کی ترجیحات میں شامل ہے امریــکی صدر بائیـڈن نے بھی ان 6 قـیدیوں، بالخصوص ایک امریــکی شہریت رکھنے والے قیـدی کی موت پر شدید مذمت کرتے ہوئے اس بات کو یکسر نظر انداز کر دیا ہے کہ ان اموات کا ذریعہ وہی ہتھیـار بنے ہیں جو امریـکا بڑی تعداد میں اســرائیل کو مسلسل فراہم کر رہا ہے قابض اســرائیل کے مسلسل حمــلوں کے باعث غــزہ میں موجود اسـرائیلی قیــدی پہلے بھی ہلاک ہو چکے ہیں مگر بیک وقت 6 قیــدیوں کا اس طرح برآمد ہونا قابـض ریاست کے حق میں خطرناک ثابت ہوا ہے۔ اس وقت مقبوضـہ فلسطیـن کے کئی علاقوں میں نیــتن یاہـو اور اسکی حکومت کے خلاف بڑے پیمانے پر دھرنے دیے جا رہے ہیں۔ اپوزیشن لیڈرز، صنعت کار حضرات اور یہاں تک کہ موسـاد سربراہ کی جانب سے بھی اب نیــتن یاہــو سے معاہدہ کرنے کے مطالبات کیے جا رہے ہیں۔
 

متعلقہ عنوانات