پی ٹی آئی راہنما فیصل واوڈا کی پارٹی رکنیت کی معطلی کی اصل وجہ کیا ہے؟

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق سینیٹر فیصل واوڈا ایک بار پھر خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں۔ گزشتہ روز فیصل واوڈا کی ایک پریس کانفرنس کے ردعمل میں ان کی پارٹی رکنیت معطل کردی گئی  اور ان کے بیان سے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے۔ کیا آپ جانتے ہیں فیصل واوڈا کو آخر کس وجہ سے پارٹی رکنیت سے معطل کیا گیا ہے؟ پی ٹی آئی اسد عمر نے فیصل واوڈا کے بارے میں کیا کہا؟ کیا فیصل واوڈا نے حکومت کے کہنے پر لانگ مارچ کے بارے میں بیان دیا؟ فیصل واوڈ کی نیوز کانفرنس اور پی ٹی وی کا کیا تعلق ہے؟ آئیے آپ کو تازہ ترین صورت حال سے آگاہ کرتے ہیں۔

فیصل واوڈا کی پارٹی رکنیت کس نے معطل کی؟

پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر علی حیدر زیدی نے فیصل واوڈا کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے کی پارٹی رکنیت معطل کردی ہے۔ گزشتہ روز علی حیدر زیدی کی طرف سے فیصل واوڈا کو اظہارِ وجوہ کا نوٹس جاری کیا گیا کہ انھوں نے پارٹی قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کی ہے جس کی وجہ سے ان سے جواب طلبی کی گئی ہے۔ مزید ازاں ان کی پارٹی رکنیت کو بھی معطل کردیا گیا ہے۔ اب وہ میڈیا پر پی ٹی آئی کی کسی قسم کی نمائندگی نہیں کرسکیں گے۔

Ali Haider Zaidi on Twitter: "Show cause notice issued to Faisal Vawda! End of story. pic.twitter.com/iUlRyEt7kw / Twitter"

Show cause notice issued to Faisal Vawda! End of story. pic.twitter.com/iUlRyEt7kw


کیا فیصل واوڈا حکومت میں شامل ہوگئے ہیں؟ اسد عمر نے کیا کہا؟

پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری اسد عمر نے بھی فیصل واوڈا کے بیان پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ انھوں نے علی حیدر زیدی کی ایک ٹویٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ فیصل واوڈا کا بیان کسی طور پر پارٹی پالیسی کی عکاسی نہیں کرتا ہے۔ عمران خان کی ہدایت پر فیصل واوڈا کو پارٹی پالیسی کے برعکس بیان دینے پر شوکاز نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

Asad Umar on Twitter: "Faisal wavda statement does NOT represent party policy and views. President sind has been told on the instructions of the chairman @ImranKhanPTI, to issue show cause notice to faisal for violating party policy https://t.co/V5f59d9ZaW / Twitter"

Faisal wavda statement does NOT represent party policy and views. President sind has been told on the instructions of the chairman @ImranKhanPTI, to issue show cause notice to faisal for violating party policy https://t.co/V5f59d9ZaW

آخر فیصل واوڈا نے کیا بیان دیا جس پر ان کی پارٹی رکنیت معطل ہوئی؟

پی ٹی آئی سابق سینیٹر فیصل واوڈا نے گزشتہ روز اسلام آباد میں ارشد شریف کے مبینہ قتل کے ردِعمل میں ایک پریس کانفرنس کی۔  اس نیوز کانفرنس میں انھوں نے ارشد شریف سے اپنے رابطوں اور قتل کے محرکات پر انکشافات کیے۔ ان کا کہنا تھا کہ ’ارشد شریف اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ رابطے میں تھا اور پاکستان واپس آنا چاہتا تھا۔ اسٹیبلشمنٹ کا ارشد شریف کو قتل کروانے میں کوئی کردار نہیں ہے۔‘

لیکن ان کی پارٹی رکنیت کی معطلی کی وجہ لانگ مارچ کے بارے میں ایک متنازعہ بیان تھا۔ فیصل واوڈا نے نیوز کانفرنس میں لانگ مارچ کے بارے میں خدشے کا اظہار کیا کہ ان کے نزدیک یہ لانگ مارچ کسی خطرے سے خالی نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کو اس لانگ مارچ میں جنازے ہی جنازے نظر آرہے ہیں۔ میں لوگوں کو چند لوگوں کی سازش کے ذریعے نہیں مرنے دوں گا۔

فیصل واوڈا کے لانگ مارچ کے بارے میں بیان پر ان کی پارٹی راہنماؤں کی طرف سے سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ جیسا کہ پہلے ذکر کیا گیا ہے ان کی پارٹی رکنیت کی معطلی کا نوٹس بھی جاری کردیا گیا ہے۔ علی حیدر زیدی نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ جب عمران خان نے واضح ہدایات جاری کردی ہے کہ (لانگ مارچ میں) سب کو پُرامن رہنا ہے تو ان (فیصل واوڈا) کی نیوز کانفرنس کی وقعت باقی رہ جاتی ہے۔

کیا فیصل واوڈا حکومت میں شامل ہوگئے ہیں؟

پی ٹی آئی سندھ کے صدر علی حیدر زیدی نے فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس کو پی ٹی آئی کے خلاف حکومت کی سازش قرار دیا۔ انھوں نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس کو پی ٹی وی پر لائیو دکھانے سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ اس کے پیچھے وفاقی حکومت کا ہاتھ ہے۔ فیصل واوڈا کو ہوش کے ناخن لینے چاہیے تھے۔

کیا فیصل واوڈا کے بیان کا مقصد لانگ مارچ کو نقصان پہنچانا تھا؟

علی حیدر زیدی نے اپنے ٹویٹ پیغام میں کہا کہ واوڈا نے پی ٹی آئی کے بروز جمعہ شروع ہونے والے لانگ مارچ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی ہے۔ یاد رہے کہ پی ٹی آئی چیرمین اور سابق وزیراعظم 28 اکتوبر بروز جمعہ کو لبرٹی چوک لاہور سے اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ شروع کرنے کا اعلان کرچکے ہیں۔

salman ahmad on Twitter: "PDM & its handlers are dumb beyond belief . In their desperation to stop the mother of all Long Marches, they exposed all their fears of @ImranKhanPTI via a press conference . Friday, will see a IK Tsunami across 🇵🇰, IA. / Twitter"

PDM & its handlers are dumb beyond belief . In their desperation to stop the mother of all Long Marches, they exposed all their fears of @ImranKhanPTI via a press conference . Friday, will see a IK Tsunami across 🇵🇰, IA.

پی ٹی آئی کی حمایت کرنے والے پاکستانی گلوکار سلمان احمد نے بھی فیصل واوڈ کی پریس کانفرنس کو لانگ مارچ روکنے کی کوشش کا حصہ قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جمعہ کو ہم پورے پاکستان میں (لانگ مارچ کے نتیجے میں) سونامی دیکھیں گے۔

سابق گورنر سندھ نے بھی فیصل واوڈا کے بیان پر ردعمل کا اظہار کیا۔ انھوں نے ایک ٹویٹ میں کہا ، ' میں یہ سمجھنے سے قاصر ہوں کی آج کی پریس کانفرنس کا اصل مقصد کیا تھا؟'  انھوں نے مزید کہا کہ لانگ مارچ  پرامن ہوگی اسے خراب کرنے کی سازش ناکام ہوگی۔

فیصل واوڈ اور پی ٹی وی کا کیا تعلق ہے؟

فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس کے حوالے سے ایک دل چسپ پہلو بھی نوٹ کیا گیا۔ پاکستان کے معروف صحافی عامر خاکوانی نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ  فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس کی ٹائمنگ کمال کی ہے، خبر نامے کے بعد اور دس بجے کے ٹاک شوز سے پہلے۔ عمران خان کی تقریر چینلز پر لائیو نہیں دکھائی جار ہی مگر فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس ہر جگہ پر چلائی گئی، پی ٹی وی پر بھی دکھائی گئی۔

M Aamir khakwani on Twitter: "فیصل واڈا کی پریس کانفرنس کی ٹائمنگ کمال کی ہے، خبر نامے کے بعد اور دس بجے کے ٹاک شوز سے پہلے۔ عمران خان کی تقریر چینلز پر لائیو نہیں دکھائی جار ہی مگر فیصل واڈا کی پریس کانفرنس ہر جگہ پر چلائی گئی، پی ٹی وی پر بھی دکھائی گئی۔ کمال نہیں ہوگیا؟کیا کرشمہ ہے بھائی فیصل واڈا کا۔ آہو / Twitter"

فیصل واڈا کی پریس کانفرنس کی ٹائمنگ کمال کی ہے، خبر نامے کے بعد اور دس بجے کے ٹاک شوز سے پہلے۔ عمران خان کی تقریر چینلز پر لائیو نہیں دکھائی جار ہی مگر فیصل واڈا کی پریس کانفرنس ہر جگہ پر چلائی گئی، پی ٹی وی پر بھی دکھائی گئی۔ کمال نہیں ہوگیا؟کیا کرشمہ ہے بھائی فیصل واڈا کا۔ آہو

عام طور پر پی ٹی وی نیوز کو سرکاری ٹی وی چینل سمجھا جاتا ہے اور اس پر صرف حکومت کے حوالے سے خبریں اور پروگرام نشر کیے جاتے ہیں۔ پی ٹی وی پر اپوزیشن کا موقف اور نیوزکانفرنس نہیں دکھائی جاتی ہیں۔ لیکن فیصل واوڈا کی نیوز کانفرنس دیگر نیوز چینلز کے ساتھ ساتھ پی ٹی وی نیوز پر بھی لائیو نشر کی گئی۔ اس پر پنجاب کے صوبائی وزیر  راجہ بشارت نے بھی ایک طنزیہ ٹویٹ کیا۔