قطر میں فیفا ورلڈ کپ کی سکیورٹی پاکستانی فوج کے حوالے، وفاقی حکومت نے منظوری دے دی
قطر میں فٹ بال کپ کی سکیورٹی پاک فوج سنبھالے گی
رواں برس قطر میں منعقد ہونے والے فیفا ورلڈ کپ کی سکیورٹی کے انتظامات پاکستان فوج کے ذمے ہوں گے۔ وفاقی کابینہ نے قطر اور پاکستان کے درمیان معاہدے کی منظوری دے دی۔ وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگریب نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق قطری حکومت نے فٹ بال ورلڈ کے لیے 21 نومبر تا 18 دسمبر 2022 تک امن و عامہ کو یقینی بنانے کے لیے پاکستانی فوج کی خدمات حاصل کرنے کے لیے حکومت پاکستان سے معاہدہ طے کیا۔
یاد رہے کہ یہ اس معاہدے کی منظوری وزیر پاکستان کے قطر کے دورے سے ایک دن قبل منظوری دی گئی ہے۔وزیراعظم شہباز شریف آج (منگل، بتاریخ 23 اگست 2022) قطر کے دو روزہ م دورے پر روانہ ہورہے ہیں۔
رائٹرز کی رپورٹ کی مطابق تاحال قطری حکومت نے اس معاہدے کی تفصیل اور محرکات سے متعلق تصدیق نہیں کی ہے کہ اس ٹورنامنٹ کے لیے پاکستانی فوج کی ضرورت کیوں پڑی۔ تاہم حکومت پاکستان کی طرف جاری کردہ معاہدے کے خلاصے میں فوج کی تعداد اور مقاصد کی تفصیل بھی نہیں دی گئی ہے۔