انگلینڈ بمقابلہ پاکستان: پاکستانی گیند باز بازی لے گئے، پاکستان کی چھے رنز سے جیت
لہور لہور اے ! لہور لہور اے ! بادل گرجے لیکن رنگ میں بھنگ نہیں ڈالا۔۔۔قذافی اسٹیڈیم میں ہوا شاہینوں اور گوروں کا ٹاکرا۔۔۔پاکستانی گیند بازوں (باؤلرز) نے گوروں کو وکٹ پر ٹکنے نہ دیا۔۔۔آخر کار جیت اپنے نام کرلی۔۔۔
جانیے اس میچ کا دل چسپ احوال۔۔۔پاکستان کا مڈل آرڈر کا جادو پھر نہ چل سکا۔۔۔پاکستانی ٹیم 145 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔۔۔اگر رضوان کریز پر نہ جمے رہتے تو شاہینوں نے ایک سو رنز پہلے ہی پویلین لوٹ جانا تھا۔۔۔رضوان کے 46 گیندوں پر 63 رنز نے پاکستان کی کشتی کو سنبھالنے میں مدد کی۔کپتان سمیت آٹھ کھلاڑی پاکستان کے مجموعے میں صرف 46 رنز کا اضافہ کرسکے۔ بابر اعظم 9 ، شان مسعود 7، حیدر علی 4، افتخار احمد 15, آصف علی 5,محمد نواز صفر،شاداب خان 7، بین الاقوامی سطح پر ٹی ٹوینٹی میں ڈیبیو کرنے والے عامر جمال نے 10،محمد وسیم 6 اور حارث رؤف 8 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔
پاکستان نے انگلینڈ کو جیت کے لیے 146 رنز کا ہدف دیا۔Pakistan Cricket on Twitter: "Rizwan top-scores with 63 as we make 145 in the first innings 🏏#PAKvENG | #UKSePK pic.twitter.com/QdD52WxdCs / Twitter"
Rizwan top-scores with 63 as we make 145 in the first innings 🏏#PAKvENG | #UKSePK pic.twitter.com/QdD52WxdCs
انگلینڈ کے گیند بازوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔ مارک ووڈ نے تین جبکہ ڈیوڈ ویلے اور سیم کورن نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
Pakistan Cricket on Twitter: "Another final-over thriller sealed! 🙌Pakistan lead the series 3️⃣-2️⃣ 💪#PAKvENG | #UKSePK pic.twitter.com/OW1SIGJkqr / Twitter"
Another final-over thriller sealed! 🙌Pakistan lead the series 3️⃣-2️⃣ 💪#PAKvENG | #UKSePK pic.twitter.com/OW1SIGJkqr
گورے بھی کریز پر مہمان ہی ثابت ہوئے۔۔۔محض 62 کے اسکور پر آدھی ٹیم پویلین واپس لوٹ چکی تھی۔ اب میچ کا پانسہ پاکستان کے حق میں پلٹ چکا تھا۔ انگلینڈ کے سلامی بلے باز (اوپنر بیٹسمین) سالٹ اور ہیلز محض تین اور ایک اسکور کرسکے۔ انگلینڈ کی اہم وکٹیں بروک اور بین ڈکٹ بھی جلد پویلین لوٹ گئے۔ڈی میلن نے ٹیم کو سہارا دیا۔ لیکن وہ بھی افتخار احمد کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے۔ جب انگلینڈ کو جیت کے لیے 61 رنز کی ضرورت تھی تو اس کے چھے کھلاڑی آؤٹ ہوچکے تھے۔ اب ساری نظریں معین علی پر جم چکی تھیں۔۔۔معین علی نے انگلینڈ کو جیت کے قریب کردیا۔۔۔لیکن ان کے 51 رنز بھی انگلینڈ کو جیت نہ دلاسکے۔ آخری اوور میں انگلینڈ کو 13 رنز درکار تھے۔۔۔عامر جمال نے بہترین باؤلنگ کرواتے ہوئے محض سات رنز دیے۔انگلینڈ کی ٹیم بیس اوورز میں سات وکٹ کے نقصان پر 139 رنز بناسکی۔ اس طرح پاکستان نے پانچویں ٹی ٹوینٹی میچ میں چھے رنز سے۔کامیابی حاصل کرلی۔
آج کا میچ بھی پاکستانی بلے بازوں کے نام رہا۔ حارث رؤف نے 2 کھلاڑیوں کو شکار کیا جبکہ محمد نواز اور عامر اجمل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ اس جیت کے ساتھ پاکستان نے ٹی ٹوینٹی سیریز میں دو کے مقابلے میں تین کی برتری حاصل کرلی۔Pakistan Cricket on Twitter: "Nerves of steel! 🤩Debutant Aamir Jamal stars with a remarkable last over 👏#PAKvENG | #UKSePK pic.twitter.com/tsZ1KQtg9v / Twitter"
Nerves of steel! 🤩Debutant Aamir Jamal stars with a remarkable last over 👏#PAKvENG | #UKSePK pic.twitter.com/tsZ1KQtg9v
پاکستان کو اپنے مڈل آرڈر بلے بازوں کو مضبوط۔کرنے کی ضرورت ہے ورنہ ہم ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں کامیابی سے ہمکنار نہیں ہوسکیں گے۔