کرپٹو کرنسی، خطرے کی گھنٹی بج گئی؛ دنیا کی سب سے بڑی کرپٹو ایکسچینج کمپنی ہیک ہوگئی
آن لائن بینکنگ کے رحجان میں اضافہ ہورہا ہے۔۔۔کاغذی نوٹ اپنی قدر کھو رہے ہیں۔۔۔لوگ ڈیجیٹل کرنسی کو اپنا رہے ہیں۔۔۔کیا آپ بھی کرپٹو کرنسی ہو یا بلاک چین میں کاروبار شروع کرنا چاہ رہے ہیں۔۔۔تو ۔۔۔ذرا رُکیے! آیا ڈیجیٹل کرنسی محفوظ ہے۔۔۔کیا یہ مستقبل کی کرنسی بن سکے گی۔۔۔؟ ان سوالات کے جواب تلاش کرنا باقی ہیں۔۔۔لیکن آج آپ کو خبر دینا مقصود تھا کہ کرپٹو کرنسی ایکسچینج کی سب سے بڑی کمپنی ہیک ہوگئی ہے۔۔۔وہ کیسے آئیے آپ کو بتاتے ہیں۔
لیکن اس سے پہلے جانتے ہیں کہ کرپٹو کرنسی ایکسچینج سے کیا مراد ہے۔۔۔؟کرپٹو کرنسی ایکسچینج کسے کہتے ہیں؟
ایک کریپٹو کرنسی ایکسچینج، یا ڈیجیٹل کرنسی ایکسچینج (DCE) ایسی کمپنی ہوتی جو صارفین کو کرپٹو کرنسی یا ڈیجیٹل کرنسیوں کو دوسرے اثاثوں میں تبدیل کرنے کی اجازت دیتی ہے۔یہ اثاثہ جات روایتی ہارڈ کیش یا دیگر ڈیجیٹل کرنسیاں ہو سکتے ہیں۔ ایکسچینج ڈیجیٹل کرنسیوں یا کریپٹو کرنسیوں کے بدلے کریڈٹ کارڈ کی ادائیگی، وائر ٹرانسفر یا ادائیگی کی دیگر اقسام کو قبول کرتےہیں۔بائنانس: کرپٹو کرنسی ایکسچینج کمپنی
بائنانس (Binance) دنیا کی مقبول ترین کرپٹو کرنسی ایکسچینج ہے۔ کرپٹو کرنسیوں کے یومیہ تجارتی حجم کے لحاظ سے یہ دنیا کی سب سے بڑی ایکسچینج ہے۔ اس کی بنیاد 2017 میں رکھی گئی تھی اور یہ جزائر کیمین میں رجسٹرڈ ہے۔بائنانس کیسے ہیک ہوئی؟
پچھلے دنوں بائنانس کو ہیک کرنے کی خبر نے کرپٹو کی دنیا میں ہلچل مچا دی ۔ کمپنی کے نیٹ ورک کے ہیک ہونے کے بعد نصف بلین ڈالر کا ممکنہ نقصان کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ ٹارگٹڈ ہیک کا سامنا کرنے والی کرپٹو کمپنی نے عارضی طور پر لین دین اور رقوم کی منتقلی کو معطل کردی۔
کمپنی نے دو بلاک چینز (Blockchains) کے درمیان ایکسپلائٹ کا پتہ لگانے کے بعد لین دین اور رقوم کی منتقلی کو عارضی طور پر معطل کر دیا۔ یہ ڈیجیٹل چوری کا ایک طریقہ کار ہے جو حال ہی میں ایک دوسری بڑی ہیکنگ میں بھی استعمال ہوچکا ہے۔
"مسئلہ پر قابو پا لیا گیا ہے۔ آپ کے فنڈز محفوظ ہیں۔ ہم زحمت کے لیے معذرت خواہ ہیں اور اس کے مطابق مزید اپ ڈیٹس فراہم کریں گے۔" بائنانس کے سی ای او، چانگپینگ ژاؤ نے ایک ٹویٹ میں کہا:
CZ 🔶 Binance on Twitter: "An exploit on a cross-chain bridge, BSC Token Hub, resulted in extra BNB. We have asked all validators to temporarily suspend BSC. The issue is contained now. Your funds are safe. We apologize for the inconvenience and will provide further updates accordingly. / Twitter"
An exploit on a cross-chain bridge, BSC Token Hub, resulted in extra BNB. We have asked all validators to temporarily suspend BSC. The issue is contained now. Your funds are safe. We apologize for the inconvenience and will provide further updates accordingly.
بائنانس کا کہنا ہے کہ تقریباً 100 ملین ڈالر کے فنڈز تاحال واپس نہیں لیے جا سکے ۔ کل 570 ملین ڈالر اڑا لیے گئے تھے۔
جمعہ کے روز ایک بلاگ پوسٹ میں اس میں لین دین میں شامل بلاک چین، بی این بی چین (BNB Chain) نے کہا کہ وہ ممکنہ نقصان کے صدباب پر کام کر رہے ہیں۔
بی این بی چین نے مزید لکھا:
"تمام سیکورٹی ماہرین، پراجیکٹس، اور تصدیق کنندگان کی مدد کا شکریہ، فنڈز کی اکثریت کنٹرول میں ہے۔ "
پچھلے سال بائنانس نے کہا تھا کہ اب وقت آن پہنچا ہے کہ عالمی ریگولیٹرز کرپٹو مارکیٹوں کے لیے قواعد و ضوابط تشکیل دیں۔ کمپنی کا کہنا تھا کہ کریپٹو پلیٹ فارمز کی ذمہ داری ہے کہ وہ صارفین کو تحفظ فراہم کریں اور مالی جرائم کو روکنے کے لیے قوانین نافذ کریں۔ ریگولیٹرز اور پالیسی سازوں پر ساتھ مل کر کام کرنے کی ذمہ داری ہے تاکہ صارفین کو محفوظ رکھنے کے لیے معیارات مرتب کیے جائیں۔
بائنانس ایک ٹارگٹڈ ہیک کا تجربہ کرنے اکیلی کرپٹو کمپنی نہیں ہے۔ نومیڈ (Nomad) نامی کمپنی جو صارفین کو مختلف بلاکچینز کے درمیان کرپٹو ٹوکن بھیجنے کی اجازت دیتی ہےاسے بھی اگست میں کو نشانہ بنایا گیاتھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس سے تقریباً 200 ملین ڈالر میں چوری کر لیا گیا۔
ہارمنی(Harmony) ایک اور ٹرانسفر سروس کو جون میں ایک ہیکنگ میں تقریباً 100 ملین ڈالر کا نقصان ہوا۔