15 اگست

ہر سو ہے بہار ماہ اگست
ہے دل میں قرار ماہ اگست
اپنا ہے چمن اپنا ہے وطن
اپنا ہے جہان آزادی
ہے ہاتھوں میں آزادی کا علم
ہے سب سے جدا اپنا پرچم
آزاد ہے اب اپنا مسکن
اونچا ہے نشان آزادی
دھرتی کو سجائیں گے ہم سب
گلزار بنائیں گے ہم سب
ہم سب کو ترقی کی ہے لگن
دکھلائیں گے شان آزادی
اس دیش کی ہر شے ہے پیاری
ہر چیز یہاں کی ہے نیازی
کشمیر ہمالہ گنگ و جمن
کرتے ہیں بیان آزادی
بچے ہیں مگر ہمت والے
ہیں آزادی کے رکھوالے
کر دیں گے زمانے کو روشن
ہم لوگ ہیں جان آزادی