رات بھر لوگ جلاتے رہے ہولی کے الاؤ

رات بھر لوگ جلاتے رہے ہولی کے الاؤ
صبح کو مل کے چلے رنگ اڑانے کے لیے
پھونک لوں رنج و الم کے خس و خاشاک تو پھر
میں بھی نکلوں گا یہ تیوہار منانے کے لئے