سات ستمبر کو کیا ہوا تھا؟

مارچ 1889ء کو لدھیانہ میں جماعت احمدیہ کا قیام کیا کیا فتنہ انگیزیاں اپنے اندرسموئے ہوئے تھا، اس کا اندازہ برعظیم ہی کیا، پوری دنیا کے مسلمان سمجھ نہ سکے۔ انگریزوں کے فتنہ پرور طبیعت نے مسلمانوں میں کئی فتنوں کے بیج بوئے اور ان سب میں سب سے خطرناک وار قادیانیت کا تھا۔

قیام پاکستان سے قبل تک اس فتنے نے اپنی تمام حشرسامانیوں کے ساتھ اُمت مسلمہ کو گمراہ کرنے کی ہر ممکن کوشش کی، جس میں انھیں کامیابی بھی نصیب ہوئی مگر قیام پاکستان کے بعد فتنہ قادیانیت کو ہر محاذ پر شدید ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا۔ 1953ء میں جاری ہونے والی ختم نبوت تحریک بالآخر 1974ء میں منتج ہوئی۔

سات ستمبر 1974ء کو پاکستان کی پارلیمنٹ نے متفقہ طورپر اس بات کو تسلیم کرلیا کہ قادیانی اور لاہوری گروپ دائرہ اسلام سے خارج ہیں۔ جماعت احمدیہ کا خود کو مسلمان کہنا اور مخصوص اصطلاحات کا استعمال (جیسے اپنی عبادت گاہسا کو مسجد کہنا)ممنوع قرار پایا۔یہ ایک بہت بڑی کامیابی تھی۔